جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

پے پال: پاکستان میں فری لانسرز کیلیے بڑی خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فری لانسرز کیلیے بڑی خوشخبری ہے کہ رقم کی منتقلی اور آن لائن ادائیگیوں کے نظام کو چلانے والی کمپنی ’پے پال‘ پاکستان میں سروسز فراہم کرنے کیلیے تیار ہے۔

نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن عمر سیف نے بتایا کہ پے پال انٹرنیشنل پیمنٹ گیٹ وے کے ذریعے پاکستان میں سروسز دے گا، پے پال اسٹریٹیجک پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان آنے پر رضا مند ہوا ہے۔

وزارت آئی ٹی کے حکام نے بتایا کہ پے پال کی آمد سے فری لانسرز کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

گزشتہ سال ستمبر میں نگراں آئی ٹی وزیر عمر سیف نے بتایا تھا کہ ملک بھر میں فری لانسنگ سینٹرز کے قیام کے منصوبے کی تجویز ہے، فری لانسرز کیلئے انٹرسٹ فری لون اسکیم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، ڈالرز کی آمد میں آسانی کیلیے پے پال سے بات چیت چل رہی ہے۔

عمر سیف کا کہنا تھا کہ عالمی کمپنیوں کے تعاون سے اسٹارٹس اپس کیلیے فنڈز تشکیل دینے جا رہے ہیں، حکومت اسٹارٹس اپس کیلیے 3 ارب روپے مختص کرنے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ 2 ماہ میں ہائی ویز پرنیشنل رومنگ شروع ہو جائے گی، ہائی ویز پر صارفین کو مختلف موبائل نیٹ ورکس استعمال کرنے کی آزادی ہوگی، ریگولیٹری فریم ورک پے پال کی آمد کے حوالے سے بڑی رکاوٹ ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں