تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

جوا کھیلنے کے لیے بنائی گئی بھارتی ایپ پکڑی گئی، گوگل کا بڑا ایکشن

نئی دہلی: انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے  جوا کھیلنے کے لیے بنائی جانے والی بھارتی ایپ  پے ٹم کو نشاندہی کے بعد اپنے پلے اسٹور سے ہٹا دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل نے اینڈرائیڈ ایپ اسٹور پر موجود ایپ کو دھوکا دہی اور جوے کی پالیسی اپنانے پر جمعے کے روز ڈیلیٹ کیا۔ پے ٹم ایپ سافٹ بینک اور علی بابا کمپنی کے اشتراک سے بھارت کی ٹیکنالوجی کمپنی فن ٹیک نے تیار کی تھی جس کے ذریعے رقم کی لین دین کی جاسکتی تھی۔

گوگل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’ہم جوے یا غلط کاموں کے لیے بنائی گئی ایپ کو اپنے اسٹور پر بالکل جگہ نہیں دے سکتے، پےٹم استعمال کرنے والے مختلف کھیلوں کے دوران سٹے بازی کرتے تھے‘۔

ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو علیحدہ سے ایک ویب سائٹ پر بھیج جاتا تھا جہاں وہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس میں پیسے ادا کرنے کے بعد حصہ لیتے تھے اور جیت کی صورت میں رقم اُن کے اکاؤنٹ میں جمع ہوجاتی تھی جسے وہ Paytmکے دفتر سے نقد حاصل کرسکتے تھے۔

مزید پڑھیں: گوگل نے 600 مقبول ترین ایپس پر پابندی لگادی

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا اینڈرائیڈ ایپ کے بارے میں خوفناک انکشاف

گوگل کی جانب سے سٹے بازی یا جوے کی شکایات موصول ہونے کے بعد ایپ کی انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا گیا۔ Paytm نے بھی تصدیق کی ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے اُن کی ایپ کو ہٹا دیا گیا جس کی وجہ سے سروس متاثر ہوئی ہے مگر ہم جلد اسے بحال کردیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو بتایا کہ وہ بے فکر رہیں کیونکہ اُن کی رقم بالکل محفوظ ہے اور جیسے ہی ایپ آن لائن ہوگی اُن کے اکاؤنٹ میں موجود رقم نظر آنے لگے گی۔

Comments

- Advertisement -