اسلام آباد: پاکستان بزنس فورم نے ڈالر کی قدر میں اضافے کو معیشت کی تباہی قرار دیا ہے۔
پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہاہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافہ معیشت کی تباہی ہے، ڈالر کے اضافے سے افراد زر کی شرح 30 فیصد کو چھوئےگی۔
چوہدری احمد جواد نے کہا کہ 2 سب میں ایک ڈالر کے مقابلے میں 30 روپے کی گراؤٹ ہوچکی ہے، جس سے ملکی قرضوں میں ڈھائی کھرب کا اضافہ ہوگیا ہے۔
- Advertisement -
پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر چوہدری احمد جواد نے کہاہے کہ ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے پٹرولیم مصنوعات میں 50 فیصد اضافہ دیکھنے میں آئےگا۔
پاکستان بزنس فورم کے نائب صدر نے کہا کہ یہ اقدام اسٹیٹ بینک نے کس معیار پر کیا، یہ چند ڈالر کیلئے پالیسی ساز ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔