بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

کیمپ میں شامل کیا جائے، احمد شہزاد کی بورڈ سے درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد نے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور سیلفی کنگ احمد شہزاد نے بورڈ کو رویئے میں بہتری لانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

سیلفی کنگ احمد شہزاد نے ایک خط کے ذریعے کرکٹ بورڈ سے دورہ انگلینڈ کے کیمپ میں شرکت کی درخواست کی، ان کا کہنا ہے کہ اب ڈسپلن نہیں توڑوں گا، اچھا کھلاڑی بن کر دکھاؤں گا۔

ذرائع کے مطابق احمد شہزاد نے بورڈ کو لکھے جانے والے خط میں پی سی بی سے دورہ انگلینڈ کے لئے لگائے جانے والے ٹریننگ کیمپ میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کو چھتیسویں کھلاڑی کے طور پر کیمپ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ سابق کوچ وقار یونس نے جاتے جاتے اپنی رپورٹ میں احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا تھا۔

بعد ازاں ٹیم مینجر انتخاب عالم نے بھی اپنی رپورٹ میں دونوں کھلاڑیوں کو ڈسپلن کے حوالے سے  ٹارگٹ کیا تھا۔

نئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ڈسپلن پرملنے والی رپورٹس کو مدنظر رکھتے ہوئے احمد شہزاد اورعمر اکمل کو دورہ انگلینڈ کے کیمپ سے باہر کردیا تھا۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں