اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ کے نام پرعمردرازکھلاڑی بلا لیے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی سی بی نے ایمرجنگ کیمپ کے نام پر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ مذاق کردیا۔ سلیکشن کمیٹی نے نوجوانوں کے کیمپ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو مدعو کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے نام پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مستقبل کے کرکٹرز سے مذاق کرڈالا۔ صہیب مقصود سمیت ادھیڑعمرکے کھلاڑیوں کو کیمپ میں بلالیا۔ اے آر وائی نیوزکے پروگرام اسپورٹس روم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو نمبر ی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے ٹیلنٹ ہنٹ کے نام پرعمردرازکھلاڑیوں کا کیمپ لگا دیا۔ تیس سالہ صہیب مقصود جو گذشتہ چار سال سے قومی ٹیم میں اپنی جگہ نہیں بناپائے وہ بھی اس کیمپ کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔

صرف صہیب ہی نہیں اس کیمپ میں آنے والے مزید چھ کھلاڑی لگ بھگ تیس سال کی عمرکے ہیں۔ اس کے علاوہ چودہ کھلاڑی وہ ہیں جن کی عمریں پچیس سال سے زائد ہو چکی ہیں۔

ٹیلنٹ کے نام پرکیمپ تو لگ گیا لیکن اصل ٹیلنٹ کو نظر انداز کردیا گیا، پی سی بی سپرلیگ میں عمدہ پرفارم کرنے والے ابرار احمد، شاداب خان اور فخر زمان کو بلانا ہی بھول گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں