ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں میں سرد جنگ شروع

اشتہار

حیرت انگیز

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس کی بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ اور قومی کھلاڑیوں میں سرد جنگ شروع ہو گئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک کارکردگی کے بعد چیئرمین پی سی بی کی اعلان کردہ سرجری تو شروع نہیں ہوئی لیکن بورڈ نے سخت فیصلے لینا شروع کر دیے ہیں۔

پی سی بی نے گزشتہ دنوں اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ٹیم کے سینیئر کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو این او سی جاری نہ کر کے ان پر گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کے دروازے بند کر دیے۔

اس حوالے سے پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مذکورہ کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ سیزن مین ٹیم کی غیرمعمولی مصروفیت کے پیش نظر کھلاڑیوں اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد این او سی نہیں دیے گئے۔ پاکستان نے اگلے 8 ماہ بہت زیادہ کرکٹ کھیلنی ہے اور پاکستان کو ان تینوں کھلاڑیوں کی خدمات درکار ہوں گی۔

اس سے قبل پی سی بی نے یہی جواز دیتے ہوئے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو دی ہنڈریڈ کے لیے این او سی جاری نہیں کیا تھا۔

گزشتہ سال ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل بھی پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کانٹریکٹ کا تنازع اٹھا تھا اور اس تنازع میں بورڈ کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔

اُس وقت کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ کی آمدنی بڑھانے کا مطالبہ تھا اور 6 ماہ تک کنٹریکٹ پر دستخط بھی نہیں کیے تھے جس کے بعد بورڈ کو کھلاڑیوں کی بات ماننا پڑی تھی۔

کرکٹرز کے ’’چھکا‘‘ مارنے پر پابندی، حکم عدولی پر سزا ہوگی!

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں