بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

پی سی بی کی سری لنکن بورڈ کو سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی سری لنکن ٹیم کے ساتھ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلنے کا خواہش مند ہے جس کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن بورڈ کو اپنا سیکیورٹی وفد پاکستان بھیجنے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورت حال یکسر مختلف ہے، سری لنکن بورڈ اپنا سیکیورٹی وفد بھیج کو صورت حال کا جائزہ لے سکتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ستمبر اکتوبر میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرلنکن بورڈ ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنے پر تیار ہے جبکہ پی سی بی سیریز کے دونوں ٹیسٹ پاکستان میں کرانے کا خواہش مند ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکا نے ٹیسٹ میچ کھیلنے کی ہامی بھرلی

یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، دسمبر اور جنوری میں سری لنکا سے تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے۔

قومی ٹیم جنوری میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹوینٹی میچز بھی کھیلے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں‌ پی ایس ایل نے کلیدی کردار ادا کیا، دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے.

پاکستان سپر لیگ کے آٹھ میچز کراچی میں‌ ہوئے تھے، جن میں‌ انٹرنیشنل کرکٹ کے بڑے ستاروں نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں