اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں 33 کھلاڑی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 25 سے 30 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سابق کپتان محمد حفیظ کی اے سے بی کیٹیگری میں تنزلی ہوئی ہے۔

سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابر اعظم اور محمد عامر شامل ہیں۔

بی کیٹیگری میں آل راؤنڈر فہیم اشرف، اسد شفیق، محمد حفیظ، حسن علی، فخر زمان اور لیگ اسپنر شاداب خان شامل ہیں۔

سی کیٹیگری میں فاسٹ بولر محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم کو شامل کیا گیا ہے۔

ڈی کیٹیگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین اور حسین طلعت شامل ہیں جبکہ ای کیٹیگری میں بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

سینٹرل کنٹریکٹ میں عمر اکمل، کامران اکمل اور ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر اوپنر احمد شہزاد کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں