بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو تبدیل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کی ڈرافٹنگ کی تاریخ اور وینیو کو تبدیل کردیا گیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ 11 جنوری کو ہونا تھی جو اب دو روز بعد 13 جنوری کو لاہور میں ہوگی۔

یہ تبدیلی پروڈکشن ٹیم اور براڈ کاسٹرز کو تیاری کو حتمی شکل دینے کے لیے اضافی وقت فراہم کرے گی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی ریہرسل 12 جنوری کو ہوگی اور اس دوران مرکزی تقریب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے جائیں گے۔

ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈرافٹنگ کی تاریخ میں تبدیلی ایک ہموار اور اچھی تقریب کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کو گوادر میں کروانے کا اعلان کیا تھا۔

علاوہ ازیں پلاٹینم کیٹیگری کے لیے ڈرافٹ پک آرڈر کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز کو ابتدائی راؤنڈ میں پہلا انتخاب ملے گا، اس کے بعد ان کے روایتی حریف کراچی کنگز ہوں گے۔

2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر جبکہ پشاور زلمی چوتھی پک لے گی۔

گزشتہ سیزن کی رنر اپ ملتان سلطانز پانچویں نمبر پر کھلاڑی کا انتخاب کرے گی جبکہ موجودہ چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ چھٹے نمبر پر کھلاڑی پک کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں