لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پول کرایا گیا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا یادگار ٹیسٹ کون سا ہے جس کا جواب شائقین کرکٹ کی جانب سے دے دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آٗی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے یادگار ٹیسٹ کے حوالے سے تین روزہ پول کرایا تھا جس میں شائقین کرکٹ کو چار آپشن دئیے گئے تھے جس میں دو پاک انڈیا ٹیسٹ میچ تھے اور ایک اوول میں کھیلا جانے والا پاکستان اور انگلینڈ کا ٹیسٹ میچ تھا اور آخری آپشن پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا۔
شائقین کرکٹ نے 65 فی صد ووٹ 1999 میں کھیلے جانے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے چنائی ٹیسٹ کو دئیے ہیں جس میں پاکستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔
کرکٹ مداحوں کے ووٹوں کی تعداد 15847 تھیں، 11 فیصد لوگوں نے 1954 میں اوول کے میدان میں کھیلے جانے والے پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کو پسند کیا۔
65 per cent fans voted for the Chennai Test, while 1987 Bangalore Test was second with 15 per cent votes
MORE HERE 🔽https://t.co/kbWsLHX1bl#WTC21 pic.twitter.com/gqgAwP3skF
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 29, 2019
اسی طرح شائقین کرکٹ کی جانب سے 1987 میں بنگلور میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو 11 ووٹ دئیے گئے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1994 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کو سب سے کم 10 ووٹ دئے گئے۔
ووٹ کا عمل 26 جولائی کی صبح شروع کیا گیا تھا جو پیر 29 جولائی کی صبح 10 بجے تک جاری رہا، ووٹنگ کے لیے پاکستانی کی تاریخ کے بہترین ٹیسٹ میں سے 4 ٹیسٹ میچز کو پی سی بی کے مشتمل ایک پینل نے چنا تھا۔
بہترین چار ٹیسٹ منتخب کرنے والوں میں بینڈکٹ برماج، مظہر ارشد، ڈاکٹر نعمان نیاز، عثمان سمیع الدین اور قمر احمد شاہ شامل تھے۔