جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا ہے۔

شاہین نئے ٹیسٹ کپتان شان مسعود کے نائب ہوں گے۔

یہ جوڑی آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے جو جمعرات سے شروع ہونے والی ہے۔

اس سے قبل شاہین کو پاکستان مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا گیا تھا۔

شاہین نے پاکستان کے لیے 27 ٹیسٹ، 53 ون ڈے اور 52 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد قومی ٹیسٹ ٹیم میں ڈیبیو کریں گے۔

اس کے علاوہ قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی کھیلیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں