پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

پاکستان کپ: پی سی بی نے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، 2 سے 12 اپریل تک پاکستان کپ کے میچز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان کپ کے شیڈول اور ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان کپ 2 سے 12 اپریل تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کپ میں 5 ٹیمیں شرکت کریں گی جو سندھ، پنجاب، بلوچستان، کے پی اور فیڈرل ایریاز پر مشتمل ہیں۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے تمام میچز ڈے نائٹ ہوں گے، جیتنے والی ٹیم کو 20 لاکھ روپےا نعام میں دیے جائیں گے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ فیڈریل ایریاز کی ٹیم اپنی چیپمئن شپ کا دفاع کرے گی، جس نے دو مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا ہے، ٹیم کی کپتانی اس وقت آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں نبرد آزما محمد رضوان کریں گے۔

بلوچستان ٹیم کے کپتان ٹیسٹ بیٹسمین اسد شفیق، پنجاب ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل، سندھ ٹیم کے رہبر رائٹ آرم فاسٹ بولر عمر گل جب کہ خیبر پختون خوا کے کپتان سلمان بٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شارجہ ون ڈے، ایرون فنچ کی شاندار سنچری، پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

ادھر شارجہ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں کپتان ایرون فنچ کی شان دار سنچری کی بہ دولت 8 وکٹوں سے بہ آسانی شکست دے دی، آسٹریلیا نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 281 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، ایرون فنچ 116 رنز بنائے، پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-0 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

شان مارش نے نا قابل شکست 91 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کے محمد عباس اور فہیم اشرف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، پاکستان کی جانب سے عمر اکمل نے 49 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں