پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ میچز سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بھارت جنگ بندی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کے معطل شدہ میچز دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے جاری بیان کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی سی نی نے معطل شدہ ڈومیسٹک ایونٹس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے میچز بدھ 14 مئی سے کھیلے جائیں گے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں اصلاحات کیلئے قائم کمیٹی میں نئے ارکان شامل

پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک ایونٹس ملتوی کردیے

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ریجنل انٹرا ڈسٹرکٹ چیلنج کپ، انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ آج سے شروع ہوں گے، ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل 19 سے 21 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے مطابق پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے سیمی فائنل 24 مئی سے 26 مئی اور فائنل 28 سے 31 مئی کے درمیان کھیلا جائےگا۔

واضح رہے کہ بھارتی جارحیت کے باعث پی ایس ایل 10 کو پہلے امارات منتقل کردیا گیا تھا مگر پھر اسے غیر معینہ مدت کے لیے معطل کردیا گیا تھا تاہم اب بقیہ میچز سے متعلق کل تک اعلان کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں