اتوار, جولائی 7, 2024
اشتہار

پی سی بی نے بنگلہ دیش سے سیریز کیلیے کپتان کا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمیین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان برقرار رکھنے کی تصدیق کردی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شان مسعود سے ویڈیو کال کے ذریعے ٹیسٹ کرکٹ میں ٹیم کی بہتری سے متعلق بات ہوئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شان مسعود کو قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے ہٹانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، 34 سالہ اوپننگ بیٹر ٹیسٹ میں ٹیم کی قیادت کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

محسن نقوی نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے شان مسعود کی قیادت کے بارے میں مثبت رائے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے وینیو کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جو کہ ملتان، کراچی یا راولپنڈی ہوں گے کیونکہ قذافی اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو میچوں کی سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں