ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچز 8، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ میچز دسمبر 2021 میں ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کا حصہ تھے، مہمان ٹیم میں کورونا کیسز سامنے آنے پر میچز ملتوی کردیے گئے تھے۔

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے جیتی جب کہ ون ڈے سیریز کھلاڑیوں کی صحت اور سلامتی کی خاطر ملتوی کر دی گئی تھی۔

یہ میچز ICC CWC سپر لیگ میں شامل ہوں گے اور ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے شمار کیے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں