بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ اور عماد وسیم ڈراپ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ایشیا کپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بناسکے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کوچ اور کپتان سے مشاورت کے بعد 16 رکنی ٹیم کا انتخاب کیا گیا، فٹنس ٹیسٹ میں ناکام عماد وسیم اور آل راؤنڈر محمد حفیظ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔

سولہ رکنی اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، عثمان شنواری، محمد عامر، جنید خان، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف شامل ہیں۔

اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولرز رکھے گئے ہیں، محمد عامر، حسن علی، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین آفریدی اور فہیم اشرف ٹیم کا حصہ ہیں۔ شاداب خان اور محمد نواز اسپن کا شعبہ سنبھالیں گے۔

فخر زمان اور امام الحق کے ساتھ اضافی اوپنر شان مسعود ہوں گے، مڈل آرڈر میں بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی اور حارث سہیل کو رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ 15 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا، قومی ٹیم پہلا میچ کوالیفائر کے خلاف 16 ستمبر کو کھیلے گی، 19 ستمبر کو پاکستان روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں