بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی سی بی نے عاقب جاوید کو اہم ذمہ داری دے دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو ہائی پرفارمنس سینٹر کا نیا ڈائریکٹر مقرر کردیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر تقرری کی تصدیہق کرتے ہوئے اسے پاکستان کے کرکٹنگ فریم ورک کو مضبوط کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام قرار دیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی فارمنس کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہورہی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ مائیک ہیسن اورعاقب جاویدپاکستان کرکٹ کی ترقی وکامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ پڑھیں: پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا

 واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےسابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن عاقب جاوید کی جگہ  پاکستان کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے مضبوط امیدوار تھے، وہ اس وقت اسلام آباد یونائیٹڈ کے بھی ہیڈ کوچ ہیں۔

52 سالہ عاقب جاوید پاکستان کے 1992 کے ورلڈ جیتنے والے اسکواڈ کے رکن ہیں اور کھلاڑی اور کوچ دونوں کے طور پر کافی تجربہ رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل یہ عہدہ ندیم خان کے پاس تھا جو مستعفی ہوگئے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں