بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

پی سی بی ایوارڈ 2017، یونس خان و شاہد آفریدی کی عدم شرکت، بورڈ کے سلوک سے نالاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے امتیازی رویہ اپناتے ہوئے ایوارڈ کی تقریب کونشرکرنے کے حقوق من پسند چینل کو دے دیئے جب کہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی اور یونس خان سے نامناسب برتاؤ بھی کیا گیا جس کے باعث دونوں کھلاڑی پی سی بی سے نالاں نظر آتے ہیں.

تفصیلات کے مطابق تقسیم ایوارڈ کی تقریب کی نشریات کے حقوق صرف ایک مخصوص چینل کو دیئے جانے کے فیصلے پرمختلف میڈیا چینلز نے احتجاج کرتے ہوئے اس امتیازی فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

دوسری جانب اسٹار کرکٹرز اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے شاہدآفریدی اور یونس خان بھی پی سی بی کے غیر مہذبانہ رویے پر نالاں نظر آتے ہیں.

شہرہ آفاق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو شاید کھلاڑیوں کو عزت دینا و وقار دینا نہیں آتا اور نہ ہی کسی تقریب میں شرکت کے لیے کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کے ڈھنگ سے آشنا ہیں.

ذرائع کے مطابق حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو پی سی بی کی جانب سے پیغام بھیجوایا گیا کہ اگر آج لاہور میں ہونے والی پی سی بی ایوارڈ 2017 کی تقریب میں آؤ گے تو جمعہ کے روز تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں شایندار فیئرویل دیا جائے گا.

علاوہ ازیں سابق کپتان یونس خان نے بھی یہی شکوہ دہراتے ہوئے کہا کہ پی سی بی پہلے بھی چیمپئنزٹرافی میں بلانا چاہتا تھا لیکن پھر پتہ نہیں کیا اس کے بعد بھی مختلف تقسیم ایوارڈز کی تقریبات میں شرکت کے لیے براہ راست کال کرنے کے بجائے واٹس ایپ میسج کیا جاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے کبھی براہ راست کال کرکے مدعو نہیں کیا بلکہ ہمیشہ دعوتی پیغامات واٹس ایپ کے ذریعے کیے جاتے ہیں اور پی سی بی ایوارڈز 2017 کا پروگرام چار چار بار بنا کر ملتوی کیا گیا شاید پی سی بی کھلاڑیوں کو باعزت طریقے سے مدعو کرنا نہیں کرتا.

ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ کے ناروا سلوک کی وجہ سے یونس خان اور شاہد آفریدی نے آج لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ہونے والے پی سی بی ایوارڈز 2017کی تقریب میں شریک ہوئے جہاں سال بھر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں