ہفتہ, ستمبر 14, 2024
اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ کا شائقین کرکٹ کیلیے بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے بڑا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش پنڈی ٹیسٹ میں طلبا کا داخلہ مفت ہوگا، اسٹوڈنٹس کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے یونیفارم پہن کر آنا ہوگا۔

بنگلادیش نے 12 ٹیسٹ میچز میں مسلسل شکستوں کے بعد 13ویں میچ میں پاکستان کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ کو 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت سہنا پڑی۔

- Advertisement -

گزشتہ روز محسن نقوی نے کہا تھا کہ سرجری کی باتیں کرتے ہیں تاکہ چیزوں کودرست کیا جائے لیکن سرجری کے لیے مناسب ٹولز بھی ہونے چاہئیں، پیچھے دیکھتے ہیں تو کافی گڑ بڑ نظر آتی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ چیمپئنزٹرافی کے ذریعے ہمارے سامنے ٹیلنٹ آجائے گا اورٹیم کے لیے بہترین انتخاب کریں گے، ہمارے پاس بیک اپ پلیئرز آجائیں جو پرفارم کرے گا وہ میرٹ پر اوپر آئے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں