ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

پی سی بی کا بجٹ منظور، کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کا مالی سال 25-2024 کا بجٹ منظور کر لیا گیا جس میں ڈومیسٹک اور ویمنز کرکٹرز کے معاوضے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور میں پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ تخمینے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ویمنز کرکٹ کا بجٹ 7 کروڑ سے بڑھا کر 24 کروڑ روپے کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے چار ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے۔

- Advertisement -

اس حوالے سے جاری پی سی بی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیولپمنٹ بجٹ سے چیمپئنز ٹرافی کے میزبان لاہور، کراچی اور راولپنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے لیے 12 ارب 80 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔

اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے عالمی معیار کے انتظامات کیے جائیں گے اور ایونٹ سے قبل اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن سے شائقین کرکٹ کےلیے سہولتیں بہتر ہوں گی۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی کراچی پہنچ گئے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں