اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ کےلئے کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیے ہیں جس کے تحت شاہد آفریدی اورسعید اجمل کو سینٹرل کنٹریکٹ سے نکال کر محمد عامر کو سینٹرک کنٹریکٹ پر رکھ لیاگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے2017 ک ے لئے کھلاڑیوں کےناموں کا اجراء کر دیا ہے آل راؤنڈر انور علی ،ان فٹ حارث سہیل ، فاسٹ بولر جنید خان اورصہیب مقصود کو مزید سینٹرل کانٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سابق کپتان شاہد آفریدی کو دس سال اور آف اسپنر سعید اجمل کو چھ سال بعد سینٹرل کنٹریکٹ سےفارغ کردیاگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے عماد وسیم ،شرجیل خان اورمحمد عامر کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرنےکافیصلہ کرلیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان سرفرازاحمد کو اے کیٹگری میں شامل کیا جاسکتاہے اس کے علاوہ انگلینڈ کےخلاف دو ٹیسٹ میں تیرہ وکٹیں لینےوالےسہیل خان کو سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم، سمیع اسلم ، محمد رضوان اورشان مسعود کی کیٹگریز میں ردو بدل کر کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے پہلے کیاجائےگا۔