جمعرات, دسمبر 19, 2024
اشتہار

’چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور بھارت بھی یہاں کھیلے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آئندہ سال شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ آئندہ سال جنوری میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور بھارت سمیت تمام 8 ٹیمیں یہاں آ کر کھیلیں گی۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آئی سی سی وفد پاکستان آیا تھا جو انتظامات سے مطمئن ہو کر گیا ہے اس کے بعد بھارت کے چیمپئنز ٹرافی میں نہ آنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہم نے رکن ممالک کو چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول بھیج دیا ہے اور جلد اچھی خبریں ملیں گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے ایشیا کپ کی طرح چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد پر رخنے ڈالنا شروع کر دیے ہیں اور بھارتی میڈیا اپنی ٹیم کے اس ایونٹ کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبریں رپورٹ کر رہا ہے جب کہ اس حوالے سے منفی پروپیگنڈا بھی کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ سال ایشیا کپ کے موقع پر بھی بھارت ہٹ دھرمی پر اترتے ہوئے کھیل میں سیاست لے آیا تھا اور ایونٹ کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث پی سی بی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کرنا پڑا تھا۔

اس ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت نے تو اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے جب کہ میزبان پاکستان ٹیم ہوم گراؤنڈ اور سری لنکا کے درمیان شٹل کاک بنی رہی جو قومی ٹیم کی اس ایونٹ میں ناقص کارکردگی کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں