اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا.
تفصیلات کے مطابق حکومتی تبدیلی کے بعد کرکٹ بورڈ میں بھی بڑی تبدیلی آگئی، نجم سیٹھی نےاپنااستعفیٰ وزیراعظم عمران خان کوارسال کردیا.
اس موقع پر نجم سیٹھی نے اپنے پیغام میں کہا کہ استعفیٰ کی لئے نئے وزیراعظم کے حلف اٹھانے کا انتظارکررہا تھا، اب انھوں نے عہدہ سنبھال لیا ہے، تو استعفیٰ دے رہا ہوں.
اس موقع پر نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی الیکشن میں کامیابی کے بعد یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ عمران خان کرکٹ بورڈ میں اپنی ٹیم لے کر آئیں گے اور نیا چیئرمین مقرر کریں گے.
نئے چیئرمین کے لیے احسان مانی اور ذاکر خان کا نام لیا جارہا ہے.
Chairman PCB @najamsethi submits his resignation to Prime Minister, Imran Khan. pic.twitter.com/h4Yr3EevE3
— PCB Official (@TheRealPCB) August 20, 2018
یاد رہے کہ ماضی میں عمران خان اور نجم سیٹھی مین شدید اختلافات رہے ۔ عمران خان کی جانب سے 2013 کے عام انتخابات میں نجم سیٹھی پر بہ طور گورنر پنجاب الیکشن میں دھاندلی کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔
نجم سیٹھی بہ طور صحافی بھی عمران خان کی طرز سیاست کے سخت ناقد رہے ہیں۔