کراچی: شہر قائد میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردی گئی، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی پی ایس ایل کے میچز کے انعقاد کیلئے کل وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صدر اے آر وائی سلمان اقبال کی کرکٹ کیلئے کوشش قابل تحسین ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کچھ میچز کراچی میں کا امکان بڑھ گیا ہے، کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے سندھ حکومت نے کوششیں تیز کردیں ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے رابطہ کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی کل وزیراعلیٰ ہاؤس میں مرادعلی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی سےمتعلق بات چیت ہوگی، وزیراعلیٰ سندھ نے ہمیشہ عالمی کرکٹ میچز کراچی میں کرانے کی بات کی ہے۔
وزیراعلی ٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی کا امن مثالی ہے ، کراچی میں عالمی کرکٹ کی بحالی کے لیے جو مدد چاہیے دیں گے ، کل پی سی بی چیئرمین کومزید تفصیلات سے آگاہ کروں گا، صدر اے آروائی سلمان اقبال کی کرکٹ کیلئے کوشش قابل تحسین ہے۔
چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ وہ شہر قائد میں ایونٹ کے انتظامات کی تیاریاں کے لئے وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کررہے ہیں۔
I am meeting Sindh CM tomorrow to start preparations for PSL matches in Karachi. Wish me luck!
— Najam Sethi (@najamsethi) October 16, 2017
مزید پڑھیں : سری لنکن ٹیم نے پاکستان آنے پرآمادگی ظاہرکردی‘ نجم سیٹھی
خیال رہے کہ پی ایس ایل کا تیسرا ایڈیشن فروری میں متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
یاد رہے چند روز قبل یئرمین پی سی بی نے کرکٹ کے دیوانوں کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے کہا تھا کہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔