اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پاک زمبابوے سیریز، کیا ملتان مہمان نوازی سے محروم رہے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک زمبابوے سیریز کے لیے ملتان اسٹیڈیم کو فہرست سے نکال کر لاہور کو دوسرے وینیو میں شامل کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کو پی سی بی  کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاک زمبابوے سیریز کے تین ایک روزہ میچز اب ملتان کی جگہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کروائے جائیں گے۔

پی سی بی ذرائع نے بتایا کہ ملتان سے میچوں کی منتقلی ضلعی حکومت کے پیسوں کے مطالبے کی وجہ سے کی گئی کیونکہ انتظامیہ نے تین میچز کے 20 کروڑ روپے مانگے تھے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق وینیو کی تبدیلی کے حوالے سے مہمان ٹیم اور اُن کی مینیجمنٹ کو بھی اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے وینیو کی تبدیلی پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ زمبابوے کے خلاف تین ون ڈے میچز ملتان میں شیڈول کیے گئے ہیں،  ون ڈے میچز 30 اکتوبر، یکم اور 3 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 12 سال بعد کسی ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔2008 میں آخری بار ملتان میں میچز کا انعقاد کیا گیا تھا۔ زمبابوے کا 5 سال میں پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

خیال رہے کہ زمبابوے کے خلاف سیریز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی20ٹیموں کا اعلان19اکتوبر کو ہوگا۔ تین ٹی ٹوینٹی میچز 7، 8 اور 10 نومبر کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

زمبابوے کی ٹیم اپنا دورہ مکمل کر کے گیارہ نومبر کو اسلام آباد سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہوجائے گی۔ پی سی بی نے بھی بتایا کہ مہمان ٹیم 32 رکنی اسکواڈ کے ساتھ آرہی ہے، وطن پہنچنے کے بعد تمام کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: زمبابوے سیریز کے لیے کرکٹ اسٹیڈیمز کا اعلان

زمبابوے اسکواڈ کے 2 کو وِڈ 19 ٹیسٹ کیے جائیں گے، ایک ٹیسٹ ہرارے میں روانگی سے قبل 48 گھنٹوں قبل کیا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ اسلام آباد پہنچنے کے فوراً بعد کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں