The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی کی جانب سے کوچز کے لیے اچھی خبر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایویلویشن پروگرام کے تحت کوچز کے انٹرویوز آج سے شروع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کوچ ایویلویشن پروگرام میں کوچز کے انٹرویوز آج سے شروع ہوں گے، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں 3 رکنی کمیٹی کوچز کے انٹرویوز کرے گی۔

کمیٹی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ہر کوچ کے انٹرویو کا دورانیہ 30 منٹ ہوگا، کارکردگی، مختلف کنڈیشنز میں ٹیم پرفارمنس اور پلیئر ڈیویلپمنٹ پر سوالات ہوں گے۔

کوچز کے انٹرویوز کا سلسلہ دو روز تک جاری رہے گا، تیسرے روز کوچز سیمینار ہوگا، جس میں آئندہ کرکٹ سیزن کی حکمت عملی دی جائے گی۔

پی سی بی کے مطابق انٹرویوز اور ایویلویشن کے بعد کوچز کی ترقی و تنزلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں