تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

پی سی بی نےدورہ جنوبی افریقہ کی تاریخوں کااعلان کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دورہ جنوبی افریقا کے لئے تاریخوں کا اعلان کردیا ہے، دورے میں تین ایک روزہ اور 4  ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اگلے ماہ کی 26 تاریخ کو جوہانسبرگ روانہ ہو گی، جہاں 2 ،4 اور 7 اپریل کو 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان پروٹیز کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ دو اپریل کو پریٹوریا میں کھیلے گا، چار اپریل کو پاکستان اور جنوبی افریقا دوسرے ایک روزہ میچ میں جوہانسبرگ میں آمنے سامنے ہونگے جبکہ تیسرا میچ پریٹوریا میں ہی سات اپریل کو کھیلا جائے گا۔

بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز دس اپریل سے ہوگا، دوٹی ٹوئنٹی میچز جوہانسبرگ جبکہ دو پریٹوریا میں کھیلے جائیں گے۔

جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر گریم اسمتھ نے پاکستان کی جانب سے دورے کا شیڈول جاری کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گریم اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کئی سالوں سے محدود اوورز کے میچز میں خطرناک ٹیم ہونے کا ثبوت دیا ہے، مجھے یقین ہے کہ دورہ جنوبی افریقا میں وہ پروٹیز ٹیم کو ٹف ٹائم دے گی اور شائقین کرکٹ کو بہترین میچز دیکھنے کو ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی

واضح رہے کہ اس وقت پروٹیز ٹیم دورہ پاکستان پر موجود ہیں، پاکستان نے جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان نے مہمان ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد تین رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -