The news is by your side.

Advertisement

پی سی بی نے ’کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی‘ متعارف کروادی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروادی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے آج اجلاس منعقد ہوا جس میں خاموشی سے کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی متعارف کروائی گئی۔

جونیئر کھلاڑی بورڈ کی کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی پر نالاں

ذرائع کے مطابق اب سینکڑوں کے بجائے ساٹھ بچے صرف ٹرائلز میں آئیں گے۔

پہلے مرحلے میں جونیئر سطح پر تجربہ کیا جارہا ہے، اوپن ٹرائلز کے بجائے ہر صوبے کے 60 کھلاڑی ٹرائلز میں طلب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جونیئر کھلاڑی بورڈ کی کنٹرولڈ سلیکشن پالیسی پر نالاں ہیں۔

اس سے قبل انڈر 19 اوپن ٹرائلز میں سیکڑوں بچے آتے تھے، انڈر 19 کے ٹرائلز ہفتے اور اتوار کو ملک بھر میں ہوں گے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں