ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج کا دن پاکستان آرمی  کے نام کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج کا دن پاکستان آرمی کے نام کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو بہادر مسلح افواج کے نام کرتے ہیں، پی سی بی نے اتوار کا دن پاکستان نیوی اور پیر کا دن پاک فضائیہ کے نام کیا ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں شہدا کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے گئے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود ہیں، اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا اور گلوکاروں نے ملی نغمے پیش کیے گئے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں