ہفتہ, مئی 24, 2025
اشتہار

بگ بیش لیگ، پی سی بی نے صاف انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بگ بیش لیگ میں پی سی بی نے فرنچائز کی درخواست مسترد کر دی۔

کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے این اوسی میں توسیع دینے سے صاف انکار کر دیا۔ حارث، اسامہ اور زمان کے این اوسی میں توسیع نہیں ہو گی۔ تینوں دورہ نیوزی لینڈ کے آغاز تک آسٹریلیا میں قیام کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف، اسامہ میر اور زمان خان کے این اوسی میں توسیع نہ دینے سے متعلق بگ بیش لیگ کی فرنچائز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔

تینوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف 12 جنوری سے شروع ہونے والی آئندہ پانچ میچوں کی T20I سیریز کے لیے اسکواڈ کے اہم رکن ہیں۔

اگر پی سی بی بگ بیش لیگ کی جانب سے درخواست منظور کر لیتا تو حارث، اسامہ اور زمان ممکنہ طور پر تین اضافی میچز کھیل سکتے تھے۔

 پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اصل این او سی کے مطابق ان کھلاڑیوں کو 28 دسمبر تک دستیاب رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں