تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پی سی بی کا کرکٹر اعظم خان کو بڑا دھچکا

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر اعظم خان کو کریبیئن پریمیئر لیگ کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے دہرے معیار کا بدترین عملی نمو نہ دیکھنے کو ملا ہے جہاں وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کریبئین پریمئر لیگ کے لیے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اعظم خان نےکریبین پریمیئرلیگ کیلئےکرکٹ بورڈسےاجازت طلب کی تھی تاہم انہیں انکار کیا گیا تاہم دوسری جانب پی سی بی نےلیگ کیلئےدیگرکھلاڑیوں کواین اوسی جاری کردیئے۔

اس سے قبل پی سی بی نے اعظم خان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کیا اب لیگ کھیلنےسےبھی روک دیا ہے۔

واضح رہے کہ کیریبئین پریمئیر لیگ میں اعظم خان بارباڈوس رائلز کی نمائندگی کریں گے،اس کے علاوہ ان کا لنکا پریمئیر لیگ سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ اعظم خان ویسٹ انڈیز میں ہونے والے دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں حصہ رہے تھے، ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو رواں ماہ کی چوبیس تاریخ سے اٹھائیس اگست تک کھیلا جانا ہے۔

Comments

- Advertisement -