اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

’بڑی ٹیموں سے مقابلے پاکستان کو نمبر ون ٹیم بنانے میں معاون ہونگے‘

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا ہے کہ بڑی ٹیموں کیخلاف کھیلنے سے پاکستان کو تمام طرز کی کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پرجوش شائقین سے وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں 2022 میں اعلیٰ معیار کے ہوم انٹرنیشنل کرکٹ مقابلے فراہم کریں گے اور نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کا آج اعلان کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

ذاکر خان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ ایک بہترین ٹیم ہے اور ان کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ میں کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کو بہت فائد ہوگا، ان بڑی ٹیموں کے خلاف کرکٹ کھیلنے سے پاکستان کو تمام طرز کی کرکٹ میں ٹاپ تھری پوزیشن حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ سیریز کرکٹ شائقین کو اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو براہ راست کھیلتا دیکھنے میں مدد کرے گی، پاکستان کی ٹیم ایسی ٹیموں کے خلاف جتنی زیادہ کرکٹ کھیلے گی وہ اتنی ہی زیادہ مضبوط ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’بلیک کیپس شدت سے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں‘

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری کر دیا ہے، مہمان ٹیم دو مرحلوں میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں دونوں ٹیموں کے مابین 2 ٹیسٹ، 8 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں