اشتہار

کس لیگ کیلیے قومی کھلاڑیوں کو این او سی نہیں ملا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی سی بی نے زمبابوے ایفرو ٹی ٹین لیگ کیلئے قومی کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمبابوے ایفرو ٹی ٹین لیگ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں آصف علی، شاہ نواز دھانی، محمدحفیظ کے مختلف ٹیموں سے معاہدے ہوئے ہیں۔

پی سی بی نے آخری لمحات میں کھلاڑیوں کو این اوسی دینے سے منع کر دیا ہے۔

- Advertisement -

ایونٹ میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے لیے میدان میں اتریں گی، جن میں ڈربن قلندرز، کیپ ٹاؤن سیمپ آرمی، بلاوایو بریوز، ہرارے ہریکینز اور جوبرگ بفیلوز شامل ہیں

تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں ہوں گے۔ ٹورنامنٹ 20 جولائی کو شروع ہوگا اور 29 جولائی کو شیڈول بڑے فائنل کے ساتھ اختتام کو پہنچے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں