جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا امتحان، صرف دو کھلاڑی پاس

اشتہار

حیرت انگیز

ایبٹ آباد: پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا امتحان، چھ منٹ میں ایک کلو میٹرکی دوڑ میں صرف دو کھلاڑی پاس، باقی پیچھے رہ گئے،مصباح الحق اور یونس خان بھی فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترے۔

کاکول اکیڈمی میں فوجی ٹریننگ کے دوران سینئیر جونئیر تمام کھلاڑی ہانپ گئے، ابتدائی دو روز جمسمانی مشقوں کے لئے ٹرینر نےکھلاڑیوں کی خوب دوڑیں لگوائیں، سست کھلاڑی بھی جان مارنے لگے لیکن فٹنس کے معیار پر پورا نہ اترسکے۔

ایک کلو میٹر کا فاصلہ چھ منٹ میں طے کرنے کے امتحان میں زیادہ تر کھلاڑی فیل ہوگئے، جس کی وجہ کھلاڑیوں کو بڑھا ہوا وزن قرار دیا جارہا ہے۔ کھلاڑیوں کو دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی جارہی ہے، سورج نکلنے کے ساتھ ہی کھلاڑیوں کی لہو گرمانے والی ٹریننگ شروع ہوجاتی ہے جس میں پش آپس، اسپرنٹ اور فٹنس کی دیگر مشقیں شامل ہیں۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور تجربہ کار بیٹسمین یونس خان بھی فٹنس پر ٹرینر کو رام نہ کرسکے، کیمپ جس طرح آگے بڑھتا جائے گاکھلاڑیوں کی ٹریننگ اور سخت ہوتی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں