بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

شاہینوں‌ کی حوصلہ افزائی کے لیے پی سی بی کا انوکھا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ننھے فینز کی انوکھی ویڈیو جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والی ویڈیو میں قومی کرکٹ ٹیم کے ننھے مداح اپنی ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔ ننھے فینز نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’پاکستانی ٹیم نے پہلے بھی نیوزی لینڈ میں میچز جیسے اور انشاء اللہ اس بار بھی جیتیں گے‘۔

واضح رہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کے لئے جانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے دس ارکان کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے، دورہ نیوزی لینڈ میں ٹریننگ سے قبل پاکستان کرکٹ اسکواڈ کی چار بار کووڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی، نیوزی لینڈ وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا میں مبتلا 10 ارکان کے دوبارہ ٹیسٹ نہیں ہوئے۔

بعد ازاں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے چودہ دن تک خود کو قرنطینہ میں رکھا جس کے بعد انہیں پریکٹس کی اجازت ملی ہے۔

 پاکستانی شاہین 14 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے روانہ ہوگی، بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان چار روزہ ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کا آغاز 17 دسمبر سے ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں