تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

”شاہین کی انجری پر پی سی بی نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا‘‘

اسلام آباد: سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ شاہین کی انجری پر پی سی بی نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے شاہین آفریدی کی انجری پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو لے کر مجھے تکلیف ہے کیونکہ وہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ دنیا کا پروڈکٹ ہے، جسے دنیا دیکھنا چاہتی ہے، ہمیں اس کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ کی انجری کو لے کر 4 سے 6 ہفتے کا ٹائم ضائع کیا گیا ہے یہ ایک مجرمانہ فعل ہے، ہمیں اسے ضرور دیکھنے کی ضرورت ہے، اب انہیں انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

محمد حفیظ نے کہا کہ یہ فیصلہ جب شاہین انجری کا شکار ہوئے تھے اسی وقت کرلینا چاہیے تھا، اور انہیں بہترین ری ہیب کے لیے انگلینڈ یا کہیں اور بھیجنا چاہیے تھا۔

Comments

- Advertisement -