ہفتہ, جنوری 25, 2025
اشتہار

کیا عماد وسیم ریٹائرمنٹ واپس لے رہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض سے ملاقات کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل 9 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آل راؤنڈر عماد وسیم فیملی اور دوستوں سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض اور عماد وسیم کے درمیان رابطہ ہوا اور دونوں نے ریٹائرمنٹ کے معاملے پر گفتگو کی۔

- Advertisement -

عماد وسیم نے وہاب ریاض سے ورلڈ کپ کا پلان پوچھ لیا ہے اگر انہیں ورلڈ  کپ تک کی یقین دہانی کروائی گئی تو وہ ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

پی ایس ایل 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے فائنل میں 5 وکٹیں حاصل کیں اور پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

یاد رہے کہ عماد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر سلیکٹرز ان سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ اپنی ریٹائرمنٹ واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔

خیال رہے کہ عماد وسیم نے گزشتہ برس نومبر میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں