جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

پاکستانیوں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تیار ہو جاؤ! پی سی بی نے پوسٹ جاری کردی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے شائقین کرکٹ کو تیار ہونے کا کہہ دیا اور سوشل میڈیا پوسٹ بھی جاری کردی۔

انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کی پاکستان آمد کے پوسٹ جاری کی ہے جس کے کیپشن میں ٹرافی کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’گیٹ ریڈی پاکستان‘، ساتھ ہی کرکٹ بورڈ نے یہ بھی بتایا ہے کہ 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی پاکستان بھر کا دورہ کریگی۔

پاکستان میں آئندہ سال ہونے والے ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کو سب سے پہلے اسکردو لے جایا جائے گا اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی مری، ہنزہ اور مظفرآباد بھی جائے گی۔

- Advertisement -

پی سی بی کی پوسٹ میں مزید لکھا گیا ہے کہ اس ٹرافی کو دیکھنے کے لیےآئیں جسے اوول میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے تاریخی فائنل میں پاکستان نے سرفراز احمد کی قیادت میں اپنے نام کیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارتی بورڈ کے درمیان کرکٹ تنازع کے بیچ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی چمچماتی ٹرافی میزبان ملک پاکستان پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچا دی ہے، شیڈول کے مطابق 16 نومبر سے چیمپینز ٹرافی ٹور کا آغاز ہونا ہے جبکہ 24 نومبر تک جاری رہنے والے ٹور میں ٹرافی مختلف جگہ جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں