اشتہار

نوجوان بیٹر نے 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان بیٹر یحییٰ شاہ نے 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑ دیے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) انٹر اسکول چیمپئن شپ میں حیدرآباد کے یحییٰ شاہ نے ٹورنامنٹ کی تاریخ میں دوسری ڈبل سنچری اسکور کردی۔

یحییٰ شاہ نے اپنی ڈبل سنچری میں چھ گیندوں پر 6 چھکے بھی لگائے۔

- Advertisement -

نوجوان بیٹر نے85 گیندوں پر 207 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ان کی اننگز میں 18 چھکے اور 15 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل لیول پر ٹی 20 میں چھ گیندوں پر چھ چھکے لگانے کا اعزاز بھارت کے یووراج سنگھ کے پاس ہے انہوں نے انگلش فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ کو چھکے لگائے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے یووراج سنگھ کا ورلڈ کپ میں زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ توڑا ہے۔

روہت نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں نیدرلینڈز کے خلاف تین چھکے لگائے جس کے بعد تمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ان کے چھکوں کی تعداد 34 ہوگئی۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں  بھارت کی جانب سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ یوراج سنگھ کے پاس تھا جن کے چھکوں کی تعداد 33 تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں