تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پی سی بی نے شائقین کرکٹ کو بڑی پیشکش کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شائقین کرکٹ کو اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے شائقین کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ ڈیزائن کرنے کی پیشکش کی ہے، اس سلسلے میں مقابلے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے مقابلے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا گیا جو 25 مئی کو اختتام پذیر ہوگا یہ فیصلہ پی سی بی نے شائقین کرکٹ کے ساتھ خود کو مشغول رکھنے کے لیے کیا ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ شائقین کی جانب سے ڈیزائن کردہ نیا ڈیزائن دوہزار بائیس ـ تئیس کے لیے کٹس پر لاگو ہوگا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ڈیزائن کو سنگل تھیم میں بنانے کی درخواست کی گئی ہے، ہر تجویز میں زیادہ سے زیادہ دو تھیمز شامل کی جاسکتی ہیں جس میں تمام فارمیٹس کے لیے ڈیزائن کردہ کٹ کا ایک سیٹ جمع کیا جانا چاہیے۔

پی سی بی نے مذکورہ اعلان کے ساتھ ہی رہنمائی پوائنٹس پر مبنی تمام دستاویزات بھی شیئر کئے، حکام نے کہا کہ کلیش کٹ کے لیے ڈیزائن ہوم کٹ کے روایتی رنگوں کے ساتھ ہی ایک اہم رنگ سے بنایا جاسکتا ہے جبکہ تخلیقی تھیم یا کٹ کے ڈیزائن کے عناصر پاکستانی تاریخ، ثقافت، کلیدی اقدار، فنی اقدار یا دیگر پہلوؤں کی عکاسی کرسکتے ہیں تاہم ڈیزائن کے پیچھے پاکستانی شناخت اور وژن کا واضح ہونا ضروری ہے۔

ڈیزائن کے حوالے سے پی سی بی کی ہدایات

کچھ اضافی چیزیں ایسی ہیں جنہیں ڈیزائنرز کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

تمام ڈیزائنز واٹر مارک پی ڈی ایف پریزنٹیشن کی شکل میں پیش کیا جانا چاہیے۔

پہلے مرحلے میں فنکار صرف ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے، ٹیسٹ اور کلیش کٹ کے ڈیزائن ڈیجیٹل فارمیٹ میں جمع کروائیں گے جس میں تصور اور عناصر کی تحریری وضاحت ضروری ہے۔

باقی ڈیزائن جیسے فین ویئر، ٹریلونگ اور گائیڈ بک کے ڈیزائن اس وقت جمع کروائیں جائیں گے جب کمپنی اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرلیتی ہے، مالی تجاویز اور فیز ٹو کے لیے صرف منتخب لوگوں سے ہی رابطہ کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -