جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس غیرمعینہ مدت کیلیے ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کا آج کراچی میں ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ترجمان پی سی بی نے بتایا ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کرکٹ بورڈ نے قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے اجلاس ملتوی کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کو بورڈ آف گورنرز کی تشکیل سے روک دیا گیا ہے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر بورڈ آف گورنرز بنائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے اجلاس کے ایجنڈے میں گورننگ بورڈ کی تشکیل، پی سی بی الیکشن، پی ایس ایل 9 اور فنانشنل معاملات پر بحث شامل تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں