منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ پر مصطفیٰ رمدے نے اعتراض اٹھا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ بلانے پر مصطفیٰ رمدے نے اعتراض اٹھا دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مصطفیٰ رمدے کمیٹی میں وزیراعظم کے دو نمائندوں میں سے ایک ہیں، مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ اتوار 27 اگست کو بلائی گئی ہے۔

مصطفیٰ رمدے کا کہنا ہے کہ مختصر نوٹس پر بغیر ایجنڈے کے کراچی میں میٹنگ بلانا درست نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں میٹنگ سے بورڈ کا بے جا خرچہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی میجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے، اس حوالے اراکین کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کرکٹ سے متعلق مختلف امور پر بات ہوگی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں