پیر, جون 17, 2024
اشتہار

ذکااشرف نے بابر، شاہین اور سرفراز سے ملاقات میں کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف نے راولپنڈی اسٹیڈیم مین قومی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری ٹریننگ کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ذکا اشرف نے شان مسعود، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور دیگر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے قومی ٹیم سے دورہ آسٹریلیا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذکا اشرف نے نئی ٹیم مینجمنٹ پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

- Advertisement -

چیئرمین نے بابر اعظم، حفیظ اور دیگر کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم نمبر ون پلئیر ہیں انہوں نے بطور کھلاڑی ملک کا نام روشن کیا ہے۔

ذکاء اشرف نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین نے ملک کے لئے جو کیا وہ کبھی نہیں بھلایا جاسکتا ہماری سپورٹ ہر وقت آپ کے ساتھ ہے شاہین آپ ٹیم کا اہم حصہ ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی ہر فخر ہے ۔

ذکا اشرف نے سرفراز احمد کو بھی شاباش دی۔ محمد حفیظ نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سرفراز نے شاندار کھیل پیش کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں