ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی ایشیا کپ اور بھارت کی میزبانی میں ورلڈ کپ کے حوالے سے پی سی بی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کرینگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اس اجلاس میں شارٹ نوٹس کی وجہ سے کمیٹی کے کچھ ارکان ویڈیو لنک پر ہونگے، پی سی بی کے بورڈ آف گورنز مصطفی رمدے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کا حصہ بنے گے۔

- Advertisement -

اجلاس کے دوران بجٹ پیش کیا جائے گا، کرکٹ امور کو بہتر بنانے کیلئے فیصلے لیے جائینگے، اجلاس میں ذکا اشرف عہدے سے ہٹاجانے والی سمری پر بھی بات کرینگے۔

چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کمیٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے ساتھ ہی اس اجلام میں مستقبل میں ہونے والے ایشیا کپ کے معاملات اور ورلڈ کپ حوالے سے بھی بات چیت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں