بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پی سی بی کے مینٹورز فارغ، مصباح اور سرفراز کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم زمہ داری دئیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں اور ٹیموں کے مینٹورز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو مینٹورز کے عہدے سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چیمپئینز ٹرافی کیلئے مینٹورز  کی خدمات گزشتہ برس حاصل کی گئی تھیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شعیب ملک نے دو ہفتے قبل ذاتی مصروفیات کے باعث استعفی دے دیا تھا، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے اہم اجلاس میں مینڑوز کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین کی جانب سے کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد مصباح الحق اور سرفراز احمد کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے، تاہم دونوں سابق کپتانوں کو کیا عہدے دیے جائیں گے، اس حوالے سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں