لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کسی کھلاڑی یا کوچ کے لیے سفارش نہ کریں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’پی سی بی دنیا کی ایک ٹاپ آرگنائزیشن ہے یہ سب قابل برداشت نہیں ہے تمام دوستوں سے بھی یہی کہوں گا کہ مجھ سے پی ایس ایل کے لیے فری ٹکٹس نہ مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اس عمل سے باز رہنے کی ہدایت کی ہے۔
2) I am also requesting friends and high-ups not to do sifarish for selection of any player or coach, etc, or to give employment or facilitation to any undeserving person. PCB competes with top professional organisations in the world and cannot afford to be inefficient.
— Najam Sethi (@najamsethi) January 20, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کے شیڈول کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھاکہ مجھے پی ایس ایل 8 سے متعلق پریس کانفرنس کر کے خوشی ہو رہی ہے، گزشتہ سال پی ایس ایل کے لیے اچھا رہا، پاکستان سپر لیگ آئی پی ایل سے بڑا ٹی ٹوئنٹی برانڈ ہے۔
یہ پڑھیں: پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے شیڈول کا اعلان
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے موقع پر ویمن کے تین نمائشی میچز ہوں گے جن میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل شریک ہوں گی۔
پی ایس ایل شیڈول مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی میچ 13 فروری کو سیزن سات کے چمپیئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا۔
HBL PSL 8 schedule announced
Read more: https://t.co/RIPchIAsFk#HBLPSL8 pic.twitter.com/k3xYhYkzM5
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 20, 2023
میگا ایونٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک 4 وینیوز پرکھیلا جائے گا، پی ایس ایل ایٹ 2 مرحلوں میں کھیلا جائےگا، 13 سے 26 فروری تک ملتان اور کراچی میں مقابلے ہوں گے، جبکہ 26 فروری سے 19 مارچ تک لاہور، راولپنڈی میں میچز کھیلے جائیں گے۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی، افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان ہوگا، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔