اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

پی سی بی کی آفر ہوئی؟ انضمام الحق نے حقیقت بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے لیجنڈری بیٹسمین و سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی کی جانب سے کسی بھی ‏پیشکش کی تردید کر دی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان انضمام الحق نے کہا کہ میرےپاس پی سی ‏بی سے کوئی آفر نہیں نہ میں نےواپسی کاسوچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کےدونوں کوچز نے ریٹائرمنٹ دی ہے مصباح نےسوچا وہ بورڈ کیساتھ نہیں چل ‏سکتےتوٹھیک ہے۔

- Advertisement -

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ شرجیل خان اور فخر زمان کی ٹیم میں سلیکشن ضروری تھی رمیز راجہ جوچیزیں بدلیں ‏اس سےفائدہ ہوناچائیے۔

دوسری جانب مستعفی کوچز سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے کہا کہ یہ کہنا مناسب نہیں کہ ‏مصباح الحق اور وقاریونس بھاگ گئے دونوں کا مستعفی ہونے کا فیصلہ ذاتی ہے،اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں ‏گا۔

عبوری کوچ ثقلین مشتاق نے کہا کہ ان کے لیے ہر اسائنمنٹ چیلنج ہے ابھی پوری توجہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ‏پر ہوگی۔

شعیب اختر کے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور وقار یونس کیلئے”بھاگ گئے” کا لفظ ٹھیک ‏نہیں، نیوزی لینڈ سیریز کسی بھی رزلٹ کو قبول کروں گا جارحانہ کرکٹ کا انداز اپنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں