لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسٹار کرکٹرز کو سول ایوارڈ کی نامزدگی پر مبارک باد دی ہے.
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے تحریر کر دہ خط میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم، بورے والا ایکسپریس وقاریونس اور نام ور لیگ اسپینر یاسرشاہ کوسول ایوارڈکی نامزدگی پرمبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.
حکومت پاکستان نے وسیم اکرم اور وقار یونس کوہلال امتیازدینے کا اعلان کیا ہے، جب کہ یاسرشاہ کو ستارہ امتیاز دیا جائے گا، خیال رہے کہ ہلال امتیاز دوسرا جب کہ ستارہ امتیازتیسرا سب سے بڑا سول ایوارڈ ہے.
پی سی بی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تینوں کھلاڑی سول ایوارڈکی نامزدگی کےمستحق تھے.
مزید پڑھیں: ہماری نظروں میں وزیر اعظم نوبل امن انعام حاصل کر چکے ہیں: وسیم اکرم
خیال رہے کہ وسیم اکرم اور وقار یونس ٹو ڈبلیوز کے نام سے معروف تھے، دونوں کی تیز رفتار بولنگ کے بدولت پاکستان نے کئی کامیابیاں اپنے نام کیں.
وسیم اکرم اور وقار یونس دنوں ہی نے پاکستان کی کپتانی کا اعزاز حاصل کیا. وسیم اکرم پی ایس ایل کی مقبول ترین ٹیم کراچی کنگز کے صدر بھی ہیں.