اتوار, اکتوبر 20, 2024
اشتہار

پاکستان کا سب سے بڑا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کا سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کا آغاز آج سے ہونا تھا لیکن حتمی ٹیمیں اور شیڈول طے نہیں پاسکا جس کے باعث ایونٹ کو ملتوی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی جلد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گا۔

- Advertisement -

ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹس کو چیئرمین پی سی بی محسن نقویی کی جانب سے منظوری کا انتظار ہے، واضح رہے کہ قائد اعظم ٹرافی میں ریجنل ٹیموں کوشرکت کرنا تھی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہو، اس سے قبل انڈر 19 ٹورنامنٹ بھی شروع ہونے کے بعد پہلے روز ہی روک دیا گیا تھا اور اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور  پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے تیار رہنےکا عندیہ بھی دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو  پہلے ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقدکیا جائےگا، یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جنوری سے شیڈولڈ تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں