لاہور: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلے سال ہونے والی ٹی 20 سیریز ملتوی ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کی درخواست پر پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان اگلے سال ہونے والی ٹی 20 سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے پاکستان ٹیم کے شیڈول میچز اور کھلاڑیوں کے ورک لوڈ پر سیریز ملتوی کی گئی، دوسری جانب پی سی بی کا مؤقف ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو نیدرلینڈز کیخلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز مئی 2024 میں کھیلنی تھی۔